Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ناروے کے بادشاہ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Admin
By Admin
Aug 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ANNAPURNA YOJANA PAR NUASHAD SIDDIQUI KA REACTION,BJP KE AMRA ANNAPURNA PAR UTHAAYE SWASAL

ناروے کے بادشاہ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
ناروے کے بادشاہ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے — August 28, 2026
ناروے: تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ناروے پر راج کرنے والے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناروے کے شاہی محل کی جانب سے جمعہ 28 اگست 2026 کو تصدیق کی گئی کہ بادشاہ نے اوسلو یونیورسٹی اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6:35 بجے اپنی آخری سانسیں لیں۔

رپورٹس کے مطابق ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 1991 میں تخت نشین ہوئے اور تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ناروے کے بادشاہ رہے۔ وہ یورپ کے سب سے معمر حکمران تھے اور انہیں ناروے میں ایک مقبول اور نسبتاً سادہ طرزِ زندگی رکھنے والے بادشاہ کے طور پر جانا جاتا تھا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے ہیرالڈ صحت کے مسائل میں مبتلا تھے، انہیں 17 اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ ہیمولائٹک اینیمیا نامی خون کی بیماری کا علاج کرا رہے تھے۔ بعد ازاں خون میں بیکٹیریا کے انفیکشن کے باعث ان کی حالت بہت زیادہ بگڑ گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق بادشاہ ہیرالڈ کے دنیا سے رخصت ہونے کے ساتھ ہی ان کے 53 سالہ بیٹے ولی عہد ہاکون نے آئینی طور پر ناروے کا تخت سنبھال لیا ہے۔

ناروے: تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ناروے پر راج کرنے والے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn