Entertainment

آپ آئے تھے! دلجیت کو بالی ووڈ اداکارہ نے حیرت زدہ کردیا

آپ آئے تھے! دلجیت کو بالی ووڈ اداکارہ نے حیرت زدہ کردیا

پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ اور بالی ووڈ اداکارہ نمرت کور کی سوشل میڈیا پر دلچسپ بات چیت نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ یہ گفتگو نمرت کے دلجیت کے پونے کنسرٹ میں شرکت کے بعد ہوئی، جو دلجیت کے جاری "دل-لومیناٹی ٹور" کا حصہ تھا۔ نمرت کور نے کنسرٹ کو "ناقابل فراموش" قرار دیا اور دلجیت کی فنکاری کو سراہتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا "بہترین کنسرٹ" کہا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ وہ مشہور گانوں "وائب" اور "نینا" پر جھومتی رہیں۔ دلجیت نے ان کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں لکھا، "تسی آئے سی؟ اسٹیج تے آ جانا سی۔" (آپ آئی تھیں؟ آپ کو اسٹیج پر آ جانا چاہیے تھا۔) نمرت نے دلجیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "اسٹیج اور اس کی روشنی صرف آپ کے لیے تھی!" اداکارہ نے دلجیت کی کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مذاقاً لکھا، "الیکسا!!! پہلاں دس دِندی!!" (الیکسا! پہلے بتا دیتی۔) یہ دلجیت کے ٹور کا چھٹا کنسرٹ تھا، جس سے پہلے وہ دہلی، جے پور، اور حیدرآباد میں شاندار پرفارمنس دے چکے ہیں۔ اب وہ 30 نومبر کو کلکتہ میں پرفارم کریں گے۔ دلجیت کے کنسرٹ میں نرمیت کی موجودگی کے ساتھ ہی، ان کے اور ابھیشیک بچن کے حوالے سے افواہیں بھی خبروں میں ہیں۔ دونوں کو 2022 میں فلم دسوی کی پروموشنز کے دوران قریب دیکھا گیا تھا، جہاں نمرت نے شادیوں پر ہنستے ہوئے کہا تھا، "شادیوں کی عمر زیادہ لمبی نہیں ہوتی۔" ابھیشیک اور ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن کے تعلقات پر خبروں کے بعد یہ قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ رہی ہیں، تاہم کسی نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments