جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار وجے ورما نے کہا ہے کہ نجومی کے چہرہ پسند نہ آنے پر مجھے فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ وجے ورما نے وقت کے ساتھ ساتھ متاثر کن اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے تاہم انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات سے متعلق دلچسپ کہانی بھی بتادی۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران وجے ورما کا کہنا تھا کہ ایک نجومی کی وجہ سے انہیں فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ کہانی سناتے ہوے بتایا کہ ’ایک مرتبہ مجھے ایک فلم کے کچھ حصے میں اداکاری کےلیے منتخب کرلیا گیا تھا، مجھ سے تصاویر منگوائی گئیں جو میں نے ارسال کیں۔‘ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وجے ورما کا کہنا تھا کہ ’اچانک مجھے فلم سے ڈراپ کردیا گیا اور بعد میں میرے علم میں یہ بات آئی کہ مجھے اس لیے فلم سے نکالا گیا کیونکہ ایک نجومی کو میری شکل پسند نہیں آئی، اس نے فلم میں کاسٹ کرنے کی منظوری نہیں دی۔‘ انہوں نے بتایا کہ ’جب میں طالب علم تھا تو اس وقت نصیر الدین شاہ نے مجھے ایک نصیحت کی تھی کہ اگر آپ اداکار بننا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس لازمی پلان بی ہونا چاہیے۔‘ وجے ورما نے کہا کہ اسی پلان بی کو لیتے ہوئے میں نے اپنا راستہ چنا اور اپنی باری کا انتظار کیا۔
Source: Social Media
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟