Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نیویارک: ’ٹائمز اسکوائر‘ پر خاتون کا چاقو سے حملہ، ایک ہلاک، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک

Admin
By Admin
Sep 01, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

MUKESH AMBANI NE KARZ NA CHUKANE KA MASHWARA DIYA THA DR. SUBHASH CHANDRA KA DAAWA

نیویارک: ’ٹائمز اسکوائر‘ پر خاتون کا چاقو سے حملہ، ایک ہلاک، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک
نیویارک: ’ٹائمز اسکوائر‘ پر خاتون کا چاقو سے حملہ، ایک ہلاک، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک — September 01, 2026
نیویارک کے ’ٹائمز اسکوائر‘ سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک خاتون نے 2 لوگوں پر چاقو سے حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے دونوں شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچی۔ پولیس نے خاتون کو کافی دیر تک سمجھانے کی کوشش کی، لیکن جب خاتون پولیس پر بھی حملہ کرنے کے لیے دوڑی تو اسے گولی مار دی گئی۔ گولی لگنے کے باعث حملہ آور خاتون کی موت ہو گئی۔

ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ پر پولیس ذرائع کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق حملہ کرنے والی خاتوں ذہنی طور پر ٹھیک نہیں لگ رہی تھی، وہ کافی پریشان تھی۔ خاتون ہاتھ میں چاقو لے کر ’ٹائمز اسکوائر‘ پر کھڑے لوگوں کو دھمکی دے رہی تھی۔ اس کے بعد اس نے 2 افراد کو زخمی کر دیا، جس میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔ پولیس نے خاتون کو کافی سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ سمجھنے کو تیار نہیں تھی۔ اس نے چاقو لے کر پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جس پر اسے گولی مار دی گئی۔ گولی لگنے کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔

نیویارک کے ’ٹائمز اسکوائر‘ سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک خاتون نے 2 لوگوں پر...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn