جنوبی لبنان کے قصبے القنطرہ کو ہلا دینے والے شدید اسرائیلی دھماکوں کے نتیجے میں "القنطرہ" پہاڑ کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔ لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان کے قصبے القنطرہ کو جھنجھوڑ دینے والے شدید اور مسلسل اسرائیلی دھماکوں کے سلسلے کے نتیجے میں جبل القنطرہ کا ایک حصہ گر گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں قلعہ الشقیف کی شمالی سمت سے ملحقہ محلے میں واقع آرنون قصبے میں ایک بڑا دھماکہ کیا۔
شہر ’’ صور ‘‘ اور جنوبی لبنان میں ضلع "صور" کے قصبوں کی فضاؤں میں کم اونچائی پر اسرائیلی ڈرونز کی پروازیں ریکارڈ کی گئیں۔ دارالحکومت بیروت کے جنوبی نواحی علاقے کے اوپر بھی کم اونچائی پر اسرائیلی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئیں۔ اسرائیلی توپ خانے نے پیر کی صبح جنوبی لبنان کے قصبے حولا پر بھی بمباری کی۔ اسرائیلی توپ خانے کی بمباری جنوبی لبنان کے قصبوں المنصوری اور بیوت السياد کو نشانہ بناتی رہی۔
حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر راکٹ باری کے بعد دو مارچ سے اسرائیل لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کر رہا ہے۔ اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ 20 جون کو فائر بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی رفتار میں کچھ کمی آئی ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 4300 سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔
امریکہ کی زیرِ سرپرستی مذاکرات کے پانچ ادوار ہوچکے۔ ان ادوار کے بعد دونوں ملکوں کے دستخط کردہ فریم ورک معاہدے میں حزب اللہ کو نہتا کرنے، جنوبی لبنان میں اپنے زیرِ قبضہ علاقوں سے اسرائیل کے تدریجی انخلا اور تجرباتی بنیاد پر منتخب علاقوں سے شروع کرتے ہوئے لبنانی فوج کی تعیناتی کی شقیں شامل تھیں۔
جنوبی لبنان کے قصبے القنطرہ کو ہلا دینے والے شدید اسرائیلی دھماکوں کے نتیجے میں "القنطرہ" پہاڑ کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔ لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان کے...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments