National

ہندستان میں ہنر کا احترام نہیں: راہل

ٹیکساس، 9 ستمبر : لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہندستان میں لوگوں کے پاس ہنر ہے لیکن انہیں اس کی عزت نہیں ملتی۔ امریکہ کے دورے کے دوران یونیورسٹی آف ٹیکساس میں طلباء سے بات کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا، ’’بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ہندستان میں مہارت کا مسئلہ ہے۔ ہندستان میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہندوستان میں ہنر کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہے لیکن ہنر کے احترام کے حوالے سے مسئلہ ضرور ہے۔ ہندوستان ان لوگوں کا احترام نہیں کرتا جن کے پاس ہنر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کاروباری تعلیمی نظام آزادانہ طور پر چلتا ہے لیکن ہندستانی تعلیمی نظام اب تک کاروباری نظام سے جڑا ہی نہیں۔ ہمارا تعلیمی نظام ہندستانی معاشرے میں روایتی طور پر رائج مہارت کے ڈھانچے سے گہرا تعلق نہیں رکھتا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ہندوستانی تعلیمی نظام میں موجود اس خلا کو پر کرنے یا پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے ہنر اور تعلیم کو جوڑنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر گاندھی نے آر ایس ایس پر بھی حملہ کیا اور کہا، "اب ہندستانی تعلیمی نظام ایک خاص نظریہ سے گہرائی سے جڑ گیا ہےاور ہندستانی نظام تعلیم کے ذریعہ آر ایس ایس کے نظریے کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آج ہماری یونیورسٹیوں کے زیادہ تر وائس چانسلرز کی تقرری آر ایس ایس کی طرف سے کی جاتی ہے، جو زندگی، تاریخ اور مستقبل پرایک خاص نقطہ نظر رکھنے والی ایک تنظیم ہے۔ یہ درست نہیں ہے۔ ایک تنظیم کا اپنے تمام لوگوں کو موجودہ تعلیمی نظام سے جوڑنا نقصان دہ ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ نظام تعلیم آزاد ہو، کسی نظریے سے منسلک نہ ہو اور کسی خاص اندازکی سوچ کے تئیں وابستہ نہ ہو۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments