Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

ایس آئی آر کے خلاف ملک گیر احتجاج، دہلی میں الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کے دوران کئی مظاہرین حراست میں

Admin
By Admin
Oct 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

ایس آئی آر کے خلاف ملک گیر احتجاج، دہلی میں الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کے دوران کئی مظاہرین حراست میں
ایس آئی آر کے خلاف ملک گیر احتجاج، دہلی میں الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کے دوران کئی مظاہرین حراست میں — October 24, 2026
نئی دہلی: ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف جمعہ کو دہلی سمیت ملک کے کئی شہروں میں کسانوں، طلبہ، نوجوانوں، مزدوروں اور مختلف تنظیموں نے احتجاجی مارچ نکالا۔ دہلی میں الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر کی جانب مارچ کے دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ علاقے میں پہلے ہی امتناعی احکامات نافذ کیے گئے تھے۔

’پیپل اگینسٹ ایس آئی آر‘ کی دہلی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ اس مارچ میں مختلف طلبہ، نوجوانوں اور کسان تنظیموں کے کارکنوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین قومی پرچم اور تنظیموں کے بینر لے کر مارچ میں شامل ہوئے۔ اس دوران ’گیانیش کمار استعفیٰ دو‘، ’ایس آئی آر روکو‘ اور ’ووٹ چوری برداشت نہیں کریں گے‘ جیسے نعرے لگائے گئے۔

مارچ میں سی پی ایم کی سینئر رہنما ورندا کرات، سماجی کارکن یوگیندر یادو، کسان تنظیموں، آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن (اے آئی ڈی ڈبلیو اے)، آل انڈیا یوتھ فیڈریشن اور آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے آئی ڈی ایس او) کے ارکان نے شرکت کی۔ انقلابی یوتھ آرگنائزیشن (کے وائی ایس) اور اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) نے بھی احتجاج کی حمایت کی۔ مارچ میں دہلی، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش کے کارکن شامل ہوئے۔

مارچ کا آغاز کالی باڑی مارگ اور بھائی ویر سنگھ مارگ کے چوراہے پر واقع گول ڈاک خانہ کے قریب سے ہوا۔ اس سے قبل بنگلہ صاحب گرودوارے کے آس پاس سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی اور دہلی پولیس کے ساتھ ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا تھا۔

نئی دہلی: ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف جمعہ کو دہلی سمیت ملک کے کئی شہروں میں کسانوں، طلبہ، نوجوانوں، مزدوروں اور مختلف تنظیموں نے احتجاجی مارچ نکالا۔ دہلی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn