امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم کر سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ فلوریڈا کے دورے کے لیے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
انھوں نے ایران کو ’زوال پذیر ملک‘ قرار دیتے ہوئے کہا: ’وہ مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کے پاس پیسہ نہیں ہے۔‘
ٹرمپ نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکہ کا کنٹرول ہے۔
ان کے بقول: ’ہم وہاں سے جتنا تیل چاہیں نکال سکتے ہیں۔ ہماری بحریہ نے اس راستے کو ایران کے لیے بند کر رکھا ہے، جبکہ دوسرے ممالک آبنائے ہرمز سے اپنا تیل لے جا رہے ہیں۔‘
صدر ٹرمپ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ’کیا ہم اس معاملے کو ایک ہی بار میں نمٹا دینا چاہتے ہیں، یا پھر انھیں آہستہ آہستہ کمزور اور ناتواں ہونے دیں؟‘
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم کر سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ فلوریڈا کے دورے کے لیے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments