معلومات کے مطابق، ہندستان کے انتہائی مطلوب مفرور اور ہریانہ کے گینگسٹر ہمانشو بھاؤ کو مبینہ طور پر امریکہ میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (FBI) نے گرفتار کر لیا ہے۔ ہمانشو بھاؤ کے خلاف دہلی اور ہریانہ میں قتل، قاتلانہ حملے اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔
بھاؤ، جس کا اصل نام ہمانشو رٹولیا ہے، ہریانہ کے ضلع روہتک کے گاؤں رٹولیا کا رہنے والا ہے۔ الزام ہے کہ وہ بیرونِ ملک بیٹھ کر دہلی-این سی آر، ہریانہ اور پنجاب میں اپنے مجرمانہ نیٹ ورک کو چلا رہا تھا۔ بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواست پر اگست 2023 میں اس کے خلاف انٹرپول کا ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ وہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA)، دہلی پولیس اور ہریانہ پولیس کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔
ہمانشو بھاؤ کون ہے؟
2002 میں پیدا ہونے والا بھاؤ ہریانہ کے منظم جرائم کے نیٹ ورک سے ابھرنے والے سب سے کم عمر گینگسٹرز میں سے ایک ہے۔ مبینہ طور پر اس نے نوجوانی میں ہی جرائم کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور 2020 میں دیگر قیدیوں کے ساتھ ایک جووینائل کریکشن فیسلٹی (بچوں کے س سدھار گھر) سے فرار ہو گیا تھا۔
پولیس نے اسے قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری، غیر قانونی اسلحہ اور مجرمانہ سازش کے کئی مقدمات میں ملوث قرار دیا ہے۔ اس کے مبینہ کارنامے کئی ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں، اور تفتیش کاروں کا الزام ہے کہ وہ بیرونِ ملک سے اپنا نیٹ ورک چلا رہا تھا اور ہندوستان میں اپنے کارندوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔
رپورٹس کے مطابق، ہمانشو بھاؤ کا تعلق نیرج بوانا گینگ سے ہے اور لارنس بشنوئی-گلڈی برار نیٹ ورک کے ساتھ اس کی پرانی اور خونریز دشمنی رہی ہے۔
معلومات کے مطابق، ہندستان کے انتہائی مطلوب مفرور اور ہریانہ کے گینگسٹر ہمانشو بھاؤ کو مبینہ طور پر امریکہ میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (FBI) نے گرفتار کر لیا ہے۔ ہمانشو بھاؤ کے ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments