Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکہ ممکنہ طور پر اسی ہفتے کے آخر میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے: ترکی میں امریکی سفیر کا دعویٰ

Admin
By Admin
Oct 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

امریکہ ممکنہ طور پر اسی ہفتے کے آخر میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے: ترکی میں امریکی سفیر کا دعویٰ
امریکہ ممکنہ طور پر اسی ہفتے کے آخر میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے: ترکی میں امریکی سفیر کا دعویٰ — October 24, 2026
ترکی میں تعینات امریکی سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ممکنہ طور پر اسی ہفتے کے آخر میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔

بی بی سی فارسی کے مطابق ترکی میں امریکہ کے سفیر اور شام کے لیے خصوصی نمائندے ٹام باراک نے اسرائیلی فوج کے ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’کیا یہ ممکن ہے کہ اسی ہفتے کے آخر میں کوئی حملہ ہو؟ یقینی طور پر۔‘

باراک نے مزید کہا کہ امریکی صدر ’ایک نہایت واضح مؤقف رکھتے ہیں اور ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔‘

ان کے بقول: ’ہم کئی مہینوں سے مذاکرات کی میز پر بیٹھے ہوئے ہیں۔‘

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو، جنھیں منگل کے روز انتخابات کا سامنا ہے، حالیہ دنوں میں متعدد بار ایران کے موجودہ نظام کو گرانے کا وعدہ کر چکے ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بالواسطہ طور پر ایران کے خلاف حملے دوبارہ شروع کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے، اگرچہ وہ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ ایسا کوئی اقدام امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے کانگریس کے انتخابات سے پہلے نہیں کیا جائے گا۔

ترکی میں تعینات امریکی سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ممکنہ طور پر اسی ہفتے کے آخر میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn