Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

کار حادثہ میں دوست کی موت، صدمہ سے دوچار طالبہ نے بھی کی خودکشی

Admin
By Admin
Oct 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

کار حادثہ میں دوست کی موت، صدمہ سے دوچار طالبہ نے بھی کی خودکشی
کار حادثہ میں دوست کی موت، صدمہ سے دوچار طالبہ نے بھی کی خودکشی — October 24, 2026
ستارا۔ مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں ایک کار حادثہ میں نوجوان کی موت کے چند دنوں بعد اس کی قریبی دوست طالبہ نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، کار حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت سویش چنچکر کے طور پر کی گئی ہے، جو ضلع ستارا کے خطاو تعلقہ کا رہنے والا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کولہاپور میں مہالکشمی دیوی کے درشن کے بعد واپس لوٹ رہا تھا کہ ان کی اسکارپیو کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔

سویش کی اچانک موت سے اس کی قریبی دوست پوجا مانے کو شدید صدمہ پہنچا۔ پوجا ستارا کے یشودا ٹیکنیکل کیمپس میں زیرِ تعلیم ۔

خاندانی ذرائع اور دوستوں کے مطابق، سویش کی موت کے بعد پوجا شدید ذہنی صدمے سے دوچار تھی اور اس کیفیت سے باہر نہیں نکل پارہی تھی۔ اسی دوران اس نے ستارا میں واقع اپنے ہوسٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی یشودا کیمپس انتظامیہ نے ستارا تعلقہ پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

ایک ہی تعلقہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کی یکے بعد دیگرے موت سے مانے واڑی اور اطراف کے علاقوں میں سوگ کا ماحول ہے۔ پولیس نے دونوں واقعات کا ریکارڈ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یاد رہے کہ شدید ذہنی دباؤ کے دوران بروقت مدد حاصل کرنا اہم ہے۔ کسی قابلِ اعتماد فرد سے بات کرنا اور پیشہ ورانہ رہنمائی لینا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ستارا۔ مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں ایک کار حادثہ میں نوجوان کی موت کے چند دنوں بعد اس کی قریبی دوست طالبہ نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں غم و اندوہ کی لہر...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn