Entertainment

ناگا چیتانیا نے دوسری شادی سے قبل اپنے انسٹاگرام سے سمانتھا کی آخری تصویر بھی ہٹادی

ناگا چیتانیا نے دوسری شادی سے قبل اپنے انسٹاگرام سے سمانتھا کی آخری تصویر بھی ہٹادی

تیلگو فلموں کے معروف اداکار ناگا چیتانیا نے آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سوبیتا دھولیپلا سے اپنی شادی سے قبل سابق اہلیہ سمانتھا رتھ پرابھو کی آخری تصویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی۔ یاد رہے کہ اس سال اگست میں جب 37 سالہ ناگا چیتانیا نے سوبیتا دھولیپلا سے منگنی کی تھی تب سمانتھا رتھ پرابھو کے پرستاروں نے ناگا کی جانب سے اپنی فیڈ سے سمانتھا کی تصویر ہٹانے پر کافی تنقید کی تھی۔ واضح رہے کہ ناگا چیتانیا اور سمانتھا رتھ پرابھو نے اکتوبر 2017 میں دو برس تک رومانی ملاقاتوں کے بعد شادی کی تھی تاہم صرف چار برس بعد ہی دونوں میں اکتوبر 2021 میں طلاق ہوگئی۔ اس کے بعد سے دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک دوسرے سے وابستہ تمام نشانات اور یادوں کو مٹانا شروع کیا۔ تاہم اب ناگا نے اپنے انسٹاگرام سے سمانتھا رتھ کی آخری تصویر بھی اپنی دوسری شادی سے قبل ہٹا دی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments