Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

ممبئی: نازیبا حرکت پر احتجاج کرنے والی خاتون کو ٹرین سے دھکا دے دیا گیا، بازو کٹ گیا

Admin
By Admin
Nov 12, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ممبئی: نازیبا حرکت پر احتجاج کرنے والی خاتون کو ٹرین سے دھکا دے دیا گیا، بازو کٹ گیا
ممبئی: نازیبا حرکت پر احتجاج کرنے والی خاتون کو ٹرین سے دھکا دے دیا گیا، بازو کٹ گیا — November 12, 2026
ممبئی کی ایک لوکل ٹرین میں مرد مسافر کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے پر احتجاج کرنے والی نوجوان خاتون کو ٹرین سے دھکا دے دیا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون کا بایاں بازو کٹ گیا اور سر پر 16 ٹانکے بھی آئے۔

یہ واقعہ 4 نومبر کو پیش آیا اور اس نے لوکل ٹرینوں میں خواتین کے تحفظ کے معاملے کو ایک بار پھر اٹھا دیا ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت نئے گاؤں ایسٹ کے رہائشی 53 سالہ جتیندر ہرمکھے کے نام سے ہوئی ہے۔ متاثرہ خاتون بوریولی سے ویرار جانے والی لوکل ٹرین میں سوار ہوئی تھیں۔ اس نے الزام عائد کیا کہ نائیگاؤں اسٹیشن پر اسے ٹرین سے دھکا دیا گیا۔

خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق ملزم مسلسل اسے نامناسب انداز میں چھو رہا تھا۔ اس کی اس حرکت پر برہم خاتون نے چپل اتار کر ملزم کو دے مارا، جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ مسافروں نے معاملہ ختم کرانے کی کوشش کی، تاہم ملزم نے فحش کلامی کرتے ہوئے خاتون کو اپنی چپل سے مارا۔

ٹرین جب نائیگاؤں اسٹیشن پہنچی تو ملزم نے خاتون کو ٹرین سے دھکا دے دیا، جس کے باعث وہ دو بوگیوں کے درمیان موجود خلا میں جاگری اور واپس چڑھنے کی کوشش کے دوران ٹرین چل پڑی اور اسکا بایاں بازو پہیوں کے نیچے آگیا۔ اس حادثے میں خاتون کا بازو کہنی کے قریب سے کٹ گیا اور شدید چوٹیں آئیں۔

پولیس اہلکار اور دیگر مسافروں نے خاتون کو واپس پلیٹ فارم پر پہنچایا۔ اس دوران ملزم افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا، تاہم اسے 9 نومبر کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے کہا مجھے انصاف چاہیے۔ میری پوری زندگی برباد ہوگئی ہے۔ میں ہی گھر کے تمام معاملات اور ذمہ داریاں سنبھالتی تھی۔ اب صرف ایک بازو کے ساتھ میں کچھ بھی نہیں کرسکتی۔

دوسری جانب متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات شامل نہیں کی گئی۔

ممبئی کی ایک لوکل ٹرین میں مرد مسافر کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے پر احتجاج کرنے والی نوجوان خاتون کو ٹرین سے دھکا دے دیا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون کا بایاں بازو کٹ گیا اور ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn