Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا دن: پاکستان کے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز

Admin
By Admin
Nov 12, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا دن: پاکستان کے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز
پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا دن: پاکستان کے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز — November 12, 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل بارش کے باعث جلد ختم کردیا گیا۔ قومی ٹیم کو ایک وکٹ گنوا کر سری لنکا پر 45 رنز کی برتر حاصل ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چوتھے روز مجموعی طور پر 40.4 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز بنالیے۔ اذان اویس 22 اور محمد طحہٰ 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا نے گزشتہ روز کے 404 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ دن کا آغاز کیا تو پاکستان بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اس کی اننگز 446 رنز پر تمام کردی۔

سری لنکا کی طرف سے دھننجیا ڈی سلوا 167 اور کوشال مینڈس 119 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے 7، محمد عباس نے 2 اور رضا اللّٰہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحٰہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل بارش کے باعث جلد ختم کردیا گیا۔ قومی ٹیم کو ایک وکٹ گنوا کر سری لنکا پر 45 رنز کی برتر حاصل ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn