ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے غزہ کی تباہ کُن صورتحال پر مغربی میڈیا کی خاموشی کو شرمناک قرار دے دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے مغربی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں اب بھی خاموشی سے نسل کشی جاری ہے تاہم مغرب کی اب اس پر کوئی توجہ نہیں رہی، یہ شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا کا غزہ کی صورتحال نظرانداز کرنا ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے نئی جنگیں شروع کرانے کی حکمت عملی میں کامیاب ہوگیا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کا یہ بیان خان یونس میں واقع ناصر میڈیکل کمپلیکس کی سرجیکل عمارت پر حملے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا، جس میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق طبی عملے کے ارکان، مریضوں اور ان کے تیمارداروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے غزہ کی تباہ کُن صورتحال پر مغربی میڈیا کی خاموشی کو شرمناک قرار دے دیا۔...
Source: Admin