امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق بدھ کی سہ پہر تقریباً 4 بجے بروکلین کے علاقے فلیٹ بش میں عمارت اچانک منہدم ہوکر ساتھ واقع تعمیراتی مقام پر جا گری، جس کے نتیجے میں دونوں مقامات پر موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔
جمعرات کی صبح امدادی کارکنوں نے ملبے سے مزید لاشیں نکالیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 8 ہوگئی۔ حکام کے مطابق متاثرین میں کم از کم 7 بچے بھی شامل ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ ہلاک ہونے والوں میں کوئی بچہ بھی ہے یا نہیں۔
ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری، کھدائی کرنے والے آلات اور دیگر ذرائع کی مدد سے ملبہ ہٹا کر ممکنہ طور پر پھنسے افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکام کو تاحال معلوم نہیں کہ کتنے افراد ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔
فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر ملبے سے لوگوں کو نکال کر اسٹریچرز پر منتقل کیا اور سیڑھیوں کی مدد سے محفوظ مقام تک پہنچایا۔
نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ کے کمشنر نے امدادی کارروائیوں کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عمارت کا مزید کوئی حصہ گرنے کا خدشہ موجود ہے۔
حکام نے عمارت منہدم ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ شہر کے ریکارڈ کے مطابق یہ عمارت 1930 میں تعمیر کی گئی تھی۔ تین منزلہ عمارت میں چار رہائشی اور ایک تجارتی یونٹ موجود تھے۔
امریکی شہر نیو یارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت گرنے کے واقعے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہیں، جن میں 3 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشنا...