Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

تکنیکی مذاکرات کا مطلب یہ نہیں طالبان حکومت کو تسلیم کر رہے ہیں، فرانس کا دوٹوک موقف

Admin
By Admin
Nov 12, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

تکنیکی مذاکرات کا مطلب یہ نہیں طالبان حکومت کو تسلیم کر رہے ہیں، فرانس کا دوٹوک موقف
تکنیکی مذاکرات کا مطلب یہ نہیں طالبان حکومت کو تسلیم کر رہے ہیں، فرانس کا دوٹوک موقف — November 12, 2026
فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان پاسکل کونفارو نے کہا ہے کہ تکنیکی مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ طالبان حکومت کو تسلیم کر رہے ہیں۔

پیرس سے فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان حکومت تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ارادہ ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق افغان شہریوں کی واپسی کیلیے افغانستان کے ساتھ تکنیکی رابطے قائم کیے گئے، فرانس نے افغان حکومت کے ساتھ تکنیکی سطح پر بات چیت شروع کی ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان کے ساتھ رابطوں کا مقصد صرف داخلی سلامتی اور فرانسیسی شہریوں کا تحفظ ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق 17 ہزار افغان خواتین کو ویزے دیے جنہیں فرانس میں پناہ حاصل ہوئی، فرانس افغان خواتین کی امداد اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت پیرس میں طالبان کا کوئی قونصلر وفد نہیں۔

فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان پاسکل کونفارو نے کہا ہے کہ تکنیکی مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ طالبان حکومت کو تسلیم کر رہے ہیں۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn