Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ، کم از کم 4 افراد زخمی

Admin
By Admin
Nov 12, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ، کم از کم 4 افراد زخمی
واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ، کم از کم 4 افراد زخمی — November 12, 2026
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے علاقے لوگن سرکل میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے علاقے گھیرے میں لے لیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی صبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ حکام نے شہریوں کو 15ویں اسٹریٹ نارتھ ویسٹ اور پی اسٹریٹ نارتھ ویسٹ کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جائے وقوعہ پر پولیس کی درجنوں گاڑیاں پہنچیں، جبکہ پولیس ہیلی کاپٹر فضا میں گشت کر رہے ہیں۔ حکام نے کئی سڑکیں بند کردی ہیں اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ علاقے میں مسلح حملہ آور کی موجودگی کے باعث صورتحال فعال ہے۔ واشنگٹن ڈی سی پولیس کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم بھی کارروائی میں حصہ لے رہی ہے۔

تاحال زخمیوں کی حالت، فائرنگ کے محرکات یا مشتبہ حملہ آور سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے علاقے لوگن سرکل میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے علاقے گھیرے میں لے لیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn