Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ابوظبی: ہوٹل کے باہر جھگڑا کرنے، ویڈیو بنانے کے الزام میں 10 افراد گرفتار

Admin
By Admin
Nov 12, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ابوظبی: ہوٹل کے باہر جھگڑا کرنے، ویڈیو بنانے کے الزام میں 10 افراد گرفتار
ابوظبی: ہوٹل کے باہر جھگڑا کرنے، ویڈیو بنانے کے الزام میں 10 افراد گرفتار — November 12, 2026
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظبی میں ہوٹل کے باہر ہنگامہ آرائی اور لڑائی میں ملوث افراد پولیس کے شکنجے میں آ گئے۔

اماراتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ہوٹل کے داخلی راستے پر ہونے والے جھگڑے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق یہ لڑائی فریقین کے درمیان پرانے اختلافات کی وجہ سے شروع ہوئی تھی۔ چند افراد کے درمیان پرانی رنجش پر شروع ہونے والا تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب وہ ایک ہوٹل کے دروازے پر آپس میں الجھ پڑے اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔

ابوظبی پولیس کی خصوصی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔ لڑائی میں براہِ راست ملوث 8 افراد کے علاوہ 2 ایسے افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جنہوں نے اس لڑائی کی ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام 10 گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انہیں مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ابوظبی پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ املاک، امن و امان اور شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے یا پبلک سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی رویے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظبی میں ہوٹل کے باہر ہنگامہ آرائی اور لڑائی میں ملوث افراد پولیس کے شکنجے میں آ گئے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn