بالی وڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کو ان کے فلمی کیرئیر کے 48 سال گزارنے کے بعد سنیما کے سب سے بڑے’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ‘ سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات ایشونی وشنو نے ایکس ( ٹوئٹر) پر متھن چکرورتی کو ’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘ سے نوازے جانے کی خبر شیئر کی۔ ایشونی ویشنو نے ٹوئٹ کی ’مجھے اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ دادا صاحب پھالکے سلیکشن جیوری نے فیصلہ کیا ہے کہ لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سنیما میں ان کی شاندار خدمات کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا‘۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’متھن کو 8 اکتوبر کو 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا‘ ۔ دوسری جانب اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ’ میرے پاس ایسے الفاظ نہیں جو بیان کرسکیں کہ میں کیسا محسوس کر رہا ہوں، نہ میں ہنس سکتا ہوں اور نہ رو سکتا ہوں، میں کولکتہ کی گلیوں سے آیا ہوں، سوچ نہیں سکتا تھا کہ ایسی جگہ کا لڑکا اس طرح کے ایواڈ سے نوازا جائیگا، بے حد خوش ہوں اس ایوارڈ کو اپنی فیملی اور اپنے مداحوں کےنام کرتا ہوں‘۔ واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار متھن نے بھارتی سنیماکی سیکڑوں فلموں کیلئے کام کیا اور یہ سفر اب بھی جاری ہے۔ متھن کا فلمی کیرئیر 1976 میں فلم 'مریگیا' سے شروع ہوا جس کے بعد پچھلے 48 سالوں سے متھن نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ متھن چکرورتی نے انڈسٹری کو کروڑوں کا بزنس کرنے والی فلمیں تو دیں لیکن 100 کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی پہلی ہٹ فلم دینے کا اعزاز بھی متھن چکرورتی کے پاس ہے۔ متھن کی فلم ‘ڈسکو ڈانسر’ نے 100 کروڑ کا بزنس کرکے تاریخ رقم کی تھی۔
Source: social media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ
قریبی دوست نے شیفالی کے موت سے قبل کے لمحات بیان کردے
گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟
شاہ رخ اور عامر انتہائی پروفیشنل ہیں لیکن سلمان خان کی اسٹار پاور بے مثال ہے، کاجول
’میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا‘ دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل
شروتی ہاسن کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
ثنا خان کی ماں کا انتقال، آج ہی ہوگی تدفین، اداکارہ پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ
’ہانیہ کی بجائے انڈیا کو فلم سے نکال دیا‘، دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ
سلمان کو Trigeminal Neuralgia اعصابی دباﺅکی بیمار لاحق
یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج
سونم رگھوونشی پر بھڑکی کنگنا رناوت، کہا- ‘شادی سے انکار نہیں کر سکتی تھی یا اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ نہیں سکتی تھی