International

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس، عرب دنیا میں سعودی عرب پہلے نمبر پر آگیا

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس، عرب دنیا میں سعودی عرب پہلے نمبر پر آگیا

مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا۔ اقوام متحدہ کی طرف سے منظور شدہ مصنوعی ذہانت کے لیے عالمی انڈیکس کی نمائندگی ایڈوائزری بورڈ برائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس دنیا کے 83 ممالک میں کرتا ہے۔ سعودی عرب مصنوعی ذہانت کے لیے حکومتی حکمت عملی کے معیار میں عالمی سطح پر پہلا مقام حاصل کرتا رہا ہے۔ سعودی عرب مصنوعی ذہانت میں دنیا کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بھی بن گیا ۔ اس نے انڈیکس میں 17 مقامات کی ترقی حاصل کی ہے۔ اس انڈیکس میں مملکت نے مصنوعی ذہانت کے تجارتی معیار میں عالمی سطح پر ساتواں مقام حاصل کیا ہے۔ یہ چیز مصنوعی ذہانت کے شعبے کو اپنانے اور ترقی دینے، اس کی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے اور اس شعبے میں قومی صلاحیتوں کی تعمیر کے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔ 2019 میں شروع مصنوعی ذہانت کے اس انڈیکس کو سات اہم اشاریوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان سات کیٹگریز میں حکومتی حکمت عملی، آپریٹنگ ماحول، بنیادی ڈھانچہ، تحقیق، ترقی، قابلیت اور تجارت شامل ہیں۔ ان کیٹگریز سے 122 معیارات نکلتے ہیں۔ انڈیکس میں 83 ممالک حصہ لیتے ہیں۔ یہ کامیابی سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے شعبے کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (SDAIA) کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی حمایت کی تصدیق کر رہی ہے۔ یہ اس بات کی بھی تصدیق ہے کہ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر معیشتوں کے اندر ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مسلسل جدت کے ساتھ ڈیٹا سے متعلق صلاحیتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ ’’ سدایا‘‘ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے قومی رجحان کی قیادت کی ہے۔ اس نے ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے لیے قومی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے کام کیا۔ کوششوں کو متحد کیا اور ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت میں قومی اقدامات شروع کیے۔ واضح رہے مصنوعی ذہانت کا گلوبل انڈیکس ٹورٹوائز انٹیلی جنس ایک عالمی کمپنی کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے جس کا عالمی مشاورتی بورڈ ہے۔ اس بورڈ میں دنیا کے مختلف حصوں سے مصنوعی ذہانت کے ماہرین شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments