مواصلاتی آلات سے دھماکوں کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں 70 مقامات پر 100 حملے سے زائد حملے کردیے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شب اسرائیلی ہوائی جہازوں نے دو گھنٹوں تک جنوبی لبنان میں مس الجبل، طیبہ، بلیدہ اور وادی بقا سمیت کئی علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنایا جہاں راکٹ لانچر بیرلز کو اسرائیل پر حملے کیلئے تیار کیا جا رہا تھا۔ لبنان کے سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان میں 70 سے زائد مقامات پر اسرائیل کی جانب سے سو سے زائد ہوائی حملے کیے گئے ہیں، تاحال حملوں میں کسی ہلاکت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ اس سے قبل امریکی صدر نے ایک بیان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تنازعے کے سفارتی حل کو ممکن اور بہترین راستہ قرار دیا تھا. برطانیہ کی جانب سے بھی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے فوری خاتمی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم اسرائیل نے دونوں ہی باتوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے جنوبی لبنان پر حملے کردیے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یواؤ گیلنٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا، جنگ کے نئے مرحلے میں رسک کے ساتھ ساتھ نئے مواقع بھی موجود ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے شمالی علاقوں کی آبادی کی اپنے علاقوں میں محفوظ واپسی ہمارا مقصد ہے، حزب اللہ کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی، گزرتے وقت کے ساتھ اس بھاری قیمت میں اضافہ ہوتا جائے گا۔
Source: social media
اسرائیل کا زیر محاصرہ غزہ میں قحط کے خطرے کو ماننے سے انکار
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکا کرنے والے بی ایل اے دہشتگرد کی تفصیلات سامنے آگئیں
لبنان پر دہشتگرد صیہونی حکومت کی بمباری جاری، شہداء کی تعداد 3100 سے تجاوز کرگئی
پومپیو اور ہیلی نئی امریکی انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں گے:ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان ملاقات بدھ کو ہوگی: وائٹ ہاؤس
انڈین طلبہ کے لیے دھچکا، کینیڈا نے فاسٹ ٹریک سٹوڈنٹ ویزا ختم کردیا
’’اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کے احکامات پر عمل کرے
ہم نے ایک بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے: ایرانی رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام عائد کردیا
ٹرمپ کے متنازع احکامات پر کیا ردعمل دینا ہے؟ پینٹاگون کے عہدیداروں نے سر جوڑ لیے
بائیڈن کا عہدہ چھوڑنے سے قبل یوکرین کو اربوں ڈالرز کی امداد دینے کا منصوبہ
ٹرمپ کے مقابلے میں کملا ہیرس کو زیادہ ملنے والے یہودی ووٹ بھی نہ جتا سکے
ایران نے ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے لیے جرائم پیشہ افغان شہری کو بھرتی کیا: امریکہ
غزہ: مسلسل اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 فلسطینی شہید