اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری اور مکمل طور پر جنوری 2024 میں بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ تاکہ فلسطینیوں کی جاری نسل کشی روکی جا سکے۔ وولکر ترک نے اس موقع پر ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل کر کے بین الاقامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کریں اور اسرائیل کو دیے جانے والے اسلحے کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا اس سلسلے میں اسرائیل کو اسلحے کی منتقلی، لاجسٹکس اور مالی امداد کو بھی دیکھیں کہ ان کی وجہ سے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں کہاں کہاں اور کیسے مدد مل رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ کی طرف سے یہ انتباہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کے بارے میں پیش کی گئی تازہ رپورٹ کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز جاری کی گئی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر جانتے بوجھتے شہری تباہی کی جائے ، پوری آبادی میں یا کسی حصے میں تباہی کی جائے، نسلی بنیادوں پر یا مذہبی بنیادوں پر کسی گروہ کو قتل کیا جائے جیسا کہ اسرائیل کر رہا ہے تو یہ نسل کشی قرار پائے گا۔ واضح رہے ماہ جنوری میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے بارے میں فیصلہ جنوبی افریقہ کی درخواست پر سنایا تھا۔ فیصلے میں اسرائیل کو عبوری اور فوری اقدامات کے لیے بھی کہا گیا تھا تاکہ نسل کشی کے ارتکاب سے بچ سکے۔ اس سلسلے میں نسل کشی کے مرتکب اور اس پر اکسانے والوں کو سزا دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔ نیز کہا گیا کہ اسرائیل بلا امتیاز کی جانے والی ہلاکتوں سے باز رہے اور فوری طور پر غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان بھجوانے کی راہ میں رکاوٹیں دور کرے۔ وولکر ترک نے غزہ کی تازہ صورت حال کے حوالے سے کہا بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرنا آج پہلے سے بھی زیادہ ضروری اور اہم ہے۔ انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں تازہ رپورٹ کا بھی یہ تقاضا ہے۔ سات اکتوبر 2023 سے غزہ میں انتہائی خوفناک سلسلہ جاری ہے۔ جو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں پر مبنی ہے۔لیکن اسرائیل نے حالات کو بہتر کرنے کے بجائے یو این ریلیف ایجنسی ' انروا' پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
Source: social media
تہران باور کرا چکا ہے کہ وہ ہماری سرزمین سے اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گا : عراق
غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ معطل
ایمسٹرڈیم میں پھر ہنگامے، فلسطین کے حامی مظاہرین نے ٹرام جلادی
الیکشن میں شکست کے بعد پہلی بار کملا ہیرس بائیڈن کے ساتھ نمودار
چین: طلاق سے ناخوش ڈرائیور نے درجنوں لوگوں پر گاڑی چڑھادی، 35 افراد ہلاک
پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو سزا سنادی گئی
تھائی پولیس نے اسرائیلی سیاحوں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا، اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع
خبردار کرنے کے بعد بیروت کے مضافاتی علاقے پر اسرائیلی بمباری
اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیدی
کمسنوں پر جنسی تشدد کا معاملہ، چرچ آف انگلینڈ کے آرچ بشپ آف کینٹبری بلآخر مستعفی
عالمی تنظیموں نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام قرار دیدیا
خاتون اول ناراض ہیں، میلانیا نے وائٹ ہاؤس میں جل سے ملنے سے انکار کر دیا
سابق فوجی اور ٹی وی میزبان امریکا کے وزیر دفاع نامزد