اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیدی۔ اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کرسکتا ہے۔ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی صدر امریکی دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کی جانب سے ایک اور حملہ ایرانیوں پر اربوں روپے کے ڈاکے کے مترادف ہوگا۔ نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کردیا تو ایران میں معاشی تباہی آجائے گی۔ ادھر اسرائیل فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے گڑھ بیت داحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے، وادی بقاع اور عین یعقوب پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 17 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بدترین انسانی صورتحال کے باوجود امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ حماس نے غزہ میں انسانی صورتحال کی بہتری کیلئے اسرائیل کے حق میں امریکی بیان قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں بائیڈن انتظامیہ اور اسرائیل شراکت دار ہیں۔
Source: social media
ٹرمپ اور بائیڈن کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات: ’سیاست بہت مُشکل کام ہے‘
لندن میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا تعاقب، چاقو سے حملے کی دھمکی دی، گالیاں بھی دی گئیں
روسی صدر پیوٹن پر تنقید کرنے واالا شیف سربیا کے ہوٹل میں مردہ پایا گیا
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کیلئے نامزدگیوں نے ان کے حامیوں کو بھی پریشان کردیا
برازیل میں جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل دو دھماکے، ایک شخص ہلاک
غرب اردن کے اسرائیل سےالحاق کا حامی اسرائیل میں نیا امریکی سفیر مقرر
اسرائیلی فٹ بال تماشائیوں پر تشدد کرنے والوں کو ملک بدر کیا جائے : ہالینڈ کے رہنماکامطالبہ
امریکا میں نیا ریکارڈ؛ 50 میں سے 13 ریاستوں میں خاتون گورنرز منتخب
سعودی عرب کی اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کی نسل کشی کی مذمت
حمیمیم بیس سے دور رہیں، وہاں حزب اللہ کا کوئی ٹھکانہ نہیں: روس کا اسرائیل کو پیغام
سابق فوجی اور ٹی وی میزبان امریکا کے وزیر دفاع نامزد
خاتون اول ناراض ہیں، میلانیا نے وائٹ ہاؤس میں جل سے ملنے سے انکار کر دیا
بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کی کشتی کو نشانہ بنایا ہے : حوثی ترجمان