International

روسی صدر پیوٹن پر تنقید کرنے واالا شیف سربیا کے ہوٹل میں مردہ پایا گیا

روسی صدر پیوٹن پر تنقید کرنے واالا شیف سربیا کے ہوٹل میں مردہ پایا گیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرنے واالا شیف سربیا کے ہوٹل میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سربیا کے حکام نے کہا ہے کہ 52 سالہ الیکسی زیمین کی موت سے متعلق کوئی مشتبہ معاملات نہیں تھے، اس کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ مکمل ہونے کا عمل جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکسی زیمین اپنی نئی کتاب کی تشہیر کے لیے سربیا گئے تھے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق الیکسی زیمین کا پروگرام روسی ٹیلی ویژن پر بھی نشر ہوتا تھا اور وہ یوکرین جنگ کے حوالے سے صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرنے والوں میں شامل تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے 2014ء میں ملک چھوڑنے کے بعد لندن میں اپنا گھر اور کاروبار قائم کیا تھا لیکن وہ روسی نشریاتی ادارے NTV پر ایک مشہور شو کے میزبان رہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 2022ء میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سوشل میڈیا پر جنگ مخالف پیغام پوسٹ کرنے کے بعد ان کے شو کو ختم کر دیا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ آنے کے بعد سے الیکسی زیمین دوبارہ کبھی روس نہیں گئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments