International

امریکا : میکڈونلڈ کے ہیمبرگروں سے زہر خوانی کے کیسوں کی تعداد 104 ہو گئی

امریکا : میکڈونلڈ کے ہیمبرگروں سے زہر خوانی کے کیسوں کی تعداد 104 ہو گئی

امریکا میں صحت کے شعبے کے وفاقی ذمے داران کے مطابق "ای کولی" بیکٹریا کے سبب غذائی زہر خوانی کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی تعداد 104 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 34 کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ یہ زہر خوانی میکڈونلڈ کے ہیمبرگروں پر لگی پیاز کھانے سے ہوئی۔ زہر خوانی کی حالتوں کا اندراج 14 ریاستوں میں ہوا ہے۔ کولوراڈو ریاست میں ایک متاثرہ شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ زہر خوانی کی حالتوں کا اندراج 12 ستمبر سے 21 اکتوبر کے درمیان ہوا۔ سب سے زیادہ حالتوں کا اندراج کولوراڈو(30 کیس) میں ہوا۔ اس کے بعد مونٹانا (19 کیس)، نبراسكا (13 کیس) اور نيو میكسيكو (10 کیس) کا نمبر ہے۔ ان کے علاوہ میزوری، یوٹا، وائیومنگ، کنساس، مشی گن، نارتھ کیرولینا، اوریگون، واشنگٹن اور وسکونسن میں بھی زہر خوانی کی حالتیں سامنے آئیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments