ایران نے خواتین کی حجاب نہ پہننے کی حالیہ لہر کو ذہنی مسئلہ قرار دیتے ہوئے منحرف خواتین کے لیے کلینک کھولنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران نے دارالحکومت تہران میں نئے کلینک کے لیے منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ اس کلینک کی منصوبہ بندی کی نگرانی کرنے والی مہری طالبی دریستانی کا کہنا ہے کہ یہ ایران کا پہلا کاؤنسلنگ کلینک ہے جو حجاب پہننے سے انکار کرنے والی خواتین کا سائنسی اور نفسیاتی طریقہ کار سے علاج کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مرکز ایرانی نئی نسل، نو عمر، نوجوان، بالغ خواتین کے ساتھ ساتھ ان خواتین کا بھی علاج کرے گا جو اسلامی شناخت کی خواہاں ہیں۔ خیال رہے کہ ایران میں حجاب سے انحراف کی حالیہ لہر 2022ء میں 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کے بعد شروع ہوئی تھی، جس نے وقت کے ساتھ ساتھ زور پکڑ لیا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اسی لہر کے تحت ایک خاتون کو نیم عریاں لباس میں تہران کی ایک جامعہ کے باہر سڑک پر چلتے پھرتے دیکھا گیا۔
Source: Social Media
آئندہ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنا ادارتی مواد پوسٹ نہیں کرینگے، دی گارڈین
شمالی وز یرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، آٹھ شدت پسند ہلاک
امریکا : میکڈونلڈ کے ہیمبرگروں سے زہر خوانی کے کیسوں کی تعداد 104 ہو گئی
بیروت کے مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، انخلا کی نئی ہدایات
ایران کا حجاب سے منحرف خواتین کیلئے کلینک کھولنے کا اعلان
اسرائیل کی جنگ کا طریقہ کار نسل کشی پر مبنی ہے : یو این کمیٹی
طالبان نے مبینہ قاتل کو سرِ عام سزائے موت دے دی
ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کیلئے نامزدگیوں نے ان کے حامیوں کو بھی پریشان کردیا
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
روسی صدر پیوٹن پر تنقید کرنے واالا شیف سربیا کے ہوٹل میں مردہ پایا گیا
لندن میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا تعاقب، چاقو سے حملے کی دھمکی دی، گالیاں بھی دی گئیں
ٹرمپ اور بائیڈن کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات: ’سیاست بہت مُشکل کام ہے‘
سعودی عرب کی اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کی نسل کشی کی مذمت
غرب اردن کے اسرائیل سےالحاق کا حامی اسرائیل میں نیا امریکی سفیر مقرر