برازیل میں جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل ہونے والے دو دھماکوں میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق دھماکے ساؤپالو میں سپریم کورٹ کے نزدیک ہوئے جس کے بعد سپریم کورٹ کو خالی کرا لیا گیا۔ پہلا دھماکہ سپریم کورٹ کے قریب ایک کار پارک میں ہوا۔ عدالت نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ججوں نے دھماکوں سے قبل مکمل اجلاس مکمل کیا تھا، انہیں فوری اور محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا تھا۔ وفاقی پولیس نے وسطی برازیلیا میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کے لیے ایک بم اسکواڈ تعینات کر دیا ہے۔۔ دھماکوں کے نتیجے میں کانگریس اور صدارتی محل کے قریب ایک چوک میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، جس سے ملک میں جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبانی سے قبل سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ برازیل کے ایک مقامی میڈیا نے ان دھماکوں کو خودکش قرار دیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ چوک سے ملنے والے متوفی شخص کے پاس دھماکہ خیز مواد تھا، لہذا اس کے جسم کا احتیاط سے معائنہ کیا جائے گا تاکہ کسی اور دھماکے کے خطرے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکوں کی نوعیت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ ان دھماکوں کی آوازیں برازیلیا کے مشہور چوک پلازہ آف دی تھری پاورز کے آس پاس سنی گئیں جو برازیل کی تین اہم سرکاری شاخوں کو جوڑتی ہے۔ یہی وہ مقام تھا جہاں گزشتہ سال 8 جنوری کو فسادات ہوئے تھے جب سابق صدر جیر بولسونارو کے حامیوں نے ان کے انتخابات میں شکست کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرکاری عمارتوں پر دھاوا بول دیا تھا۔
Source: social media
ٹرمپ اور بائیڈن کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات: ’سیاست بہت مُشکل کام ہے‘
لندن میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا تعاقب، چاقو سے حملے کی دھمکی دی، گالیاں بھی دی گئیں
روسی صدر پیوٹن پر تنقید کرنے واالا شیف سربیا کے ہوٹل میں مردہ پایا گیا
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کیلئے نامزدگیوں نے ان کے حامیوں کو بھی پریشان کردیا
برازیل میں جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل دو دھماکے، ایک شخص ہلاک
سعودی عرب کی اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کی نسل کشی کی مذمت
لندن میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا تعاقب، چاقو سے حملے کی دھمکی دی، گالیاں بھی دی گئیں
ٹرمپ اور بائیڈن کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات: ’سیاست بہت مُشکل کام ہے‘
طالبان نے مبینہ قاتل کو سرِ عام سزائے موت دے دی
اسرائیلی فٹ بال تماشائیوں پر تشدد کرنے والوں کو ملک بدر کیا جائے : ہالینڈ کے رہنماکامطالبہ
امریکا میں نیا ریکارڈ؛ 50 میں سے 13 ریاستوں میں خاتون گورنرز منتخب
غرب اردن کے اسرائیل سےالحاق کا حامی اسرائیل میں نیا امریکی سفیر مقرر
سابق فوجی اور ٹی وی میزبان امریکا کے وزیر دفاع نامزد