International

اسرائیلی فٹ بال تماشائیوں پر تشدد کرنے والوں کو ملک بدر کیا جائے : ہالینڈ کے رہنماکامطالبہ

اسرائیلی فٹ بال تماشائیوں پر تشدد کرنے والوں کو ملک بدر کیا جائے : ہالینڈ کے رہنماکامطالبہ

ہالینڈ کے انتہائی دائیں بازو کے کٹر رہنما گیرٹ وائلڈرز نے بدھ کے روز الزام لگایا ہے کہ اسرائیل کے فٹ بال شائقین پر پچھلے ہفتے مراکش کے لوگوں نے حملہ کیا تھا۔ انہوں نے پارلیمان میں اس موضوع پر بحث کے دوران الزام لگایا کہ یہ لوگ یہودیوں کو برباد کر دینا چاہتے ہیں۔ اس لیے ان کو ملک سے نکال دیا جائے۔ پارلیمان کے اس رکن نے یہود مخالف سرگرمیوں کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ تشدد میں ملوث لوگوں کا تعاقب کیا جانا چاہیے۔ ان پر مقدمے چلنے چاہییں اور انہیں سخت سزا دینی چاہیے۔ اپوزیشن ارکان نے وائلڈرز پر الزام لگایا کہ وہ ملک میں جلتی پر تیل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس طرح کے بیانات سے معاشرے میں بہتری نہیں آسکتی ۔ ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹریڈم میں پچھلے ہفتے سے پہلے اور اس کے اواخر میں فٹ بال کے اسرائیلی شائقین پر حملے ہوئے تھے۔ وائلڈرز نے کہا ایمسٹریڈم کا واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ لوگ یہودیوں کو تباہ وہ برباد کر دینا چاہتے ہیں۔ اس لیے ان لوگوں کو ملک سے نکال دینا چاہیے۔ یہ ایک معجزہ تھا کہ اس حملے میں کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ خیال رہے ایمسٹریڈم میں جاری فٹ بال میچ کے موقع پر اسرائیلی شائقین پر حملہ کیا گیا۔ ایمسٹرڈیم پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ میچ سے پہلے درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ واضح رہےغزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں جنگ مخالف احتجاج سامنے آتے رہتے ہیں۔ نیز یہود دشمنی کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments