International

ٹرمپ اور بائیڈن کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات: ’سیاست بہت مُشکل کام ہے‘

ٹرمپ اور بائیڈن کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات: ’سیاست بہت مُشکل کام ہے‘

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن کے درمیان وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں ٹرمپ نے جو بائیڈن سے کہا ہے کہ ’سیاست ایک مُشکل کام ہے،‘ اسی کے ساتھ ساتھ انھوں نے جو بائیڈن کا اقتدار کی پُر امن منتقلی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا جس پر جو باییڈن نے اُن کا جواباً شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ کا ملاقات کے دوران کہنا ہے کہ ’میں اس تبدیلی کی بہت تعریف کرتا ہوں جو اتنی ہموار ہو، جتنی آسانی ہو سکے گی۔‘ اُن کا مزید کہنا تھا ’اکثر اوقات سیاست کی دُنیا اچھی نہیں ہوتی لیکن آج صورتحال قدرِ مختلف ہے۔‘ صدر جو بائیڈن کی دعوت پر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آج وائٹ ہاؤس کا دورہ اُس روایت کی تجدید ہے جسے 2020 میں ترک کر دیا گیا تھا، جب ٹرمپ سبکدوش ہونے والے صدر تھے اور بائیڈن منتخب صدر تھے۔ اُس وقت ٹرمپ نے یہ تسلیم نہیں کیا تھا کہ وہ انتخابات ہار گئے تھے اور انتخابی دھاندلی کے دعوے کر رہے تھے۔ ٹرمپ نے اس روایت کو توڑا اور بائیڈن کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے لیے مدعو نہیں کیا تھا اور انھوں نے جنوری 2021 میں بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments