International

بیروت کے مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، انخلا کی نئی ہدایات

بیروت کے مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، انخلا کی نئی ہدایات

لبنان یر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ صہیونی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کے لیے نیا انتباہ جاری کردیا۔ اسرائیلی فوج نے مضافات میں برج البراجنہ اور حارہ حریک کے رہائشیوں کو انخلا کے لیے خبردار کیا۔ جمعرات کی صبح اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی انخلاء کے انتباہ کے بعد حملہ کیا تھا۔ جنوبی مضافاتی علاقے سے آنے والی تصاویر میں علاقے میں دھوئیں کے بادل کو دکھایا گیا ہے۔ منگل سے اسرائیل نے کم از کم چھ حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ’’ ایکس‘‘ پر ’’شویفات العمروسیہ‘‘ اور ’’ الغبیری‘‘ کے علاقوں سے لوگوں کو نکل جانے کا کہا۔ العربیہ اور الحدث کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی سیاسی قیادت نے لبنان میں زمینی کارروائی کے دوسرے مرحلے میں بیروت کے جنوب میں اضافی دیہات کو شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ قدم لبنان میں اسرائیلی بمباری میں توسیع اور جنوب میں لڑائیوں کے جاری رکھنے کے لیے کیا گیا۔ اس علاقے میں اسرائیلی فوج نے اپے 6 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی۔ اسرائیلی اخبار ’’ معاریو‘‘ نے رپورٹ کا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی دراندازی کا دوسرا مرحلہ شروع کردیاہے۔ اس مرحلے میں حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ مرحلہ لبنان بھر میں حزب اللہ کے اہم اہداف پر شدید حملوں کے ساتھ جاری رہے گا۔ واضح رہے 23 ستمبر سے اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان پر حملوں کا ایک وسیع سلسلہ شروع کیا تھا جو آج بھی جاری ہے۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ مشرقی لبنان میں البقاع، دارالحکومت بیروت، بیروت کے جنوبی مضافات اور شمال میں پہاڑی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یکم اکتوبر سے اسرائیل نے لبنان میں زمینی فوجی آپریشن بھی شروع کر رکھا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments