ایسا لگتا ہے کہ دوبارہ وائٹ ہاؤس واپس آنے والی امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ اس بات کو نہیں بھولی ہیں کہ موجودہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ان کے شوہر ڈونلڈ کے ساتھ کیا سلوک کیا۔ میلانیا پرسکون ظاہری شکل کے باوجود اب بھی ڈیموکریٹک صدر کے لیے غصہ رکھتی ہیں۔ میلانیا نے آج بدھ کو جِل بائیڈن سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے، جس کی تصدیق ایک باخبر ذریعے نے کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ "میلانیا ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس نہیں جائے گی۔ خاص طور پر جب سے بائیڈن نے ایف بی آئی کو فلوریڈا میں مار-اے-لاگو کمپاؤنڈ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کا اختیار دیا تھا اس کے بعد میلانیا ان سے سخت برہم ہیں"۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق میلانیا کا کہنا ہے کہ جِل کے شوہر نے ’ایف بی آئی‘ کو میلانیا کی درازوں اور الماریوں میں جھانکنے کی اجازت دی"۔ یہ لیکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر کی موجودہ صدر سے اوول آفس میں ملاقات متوقع ہے۔ یہ ملاقات عام طور پر صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والی روایتی ملاقاتوں کا حصہ ہے۔ میلانیا نے ایک ویڈیو کلپ گذشتہ ستمبر میں اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے FBI پر الزام لگایا کہ دو سال قبل ان کے شوہر کے گھر پر چھاپے کے دوران ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ ایف بی آئی کو ان خفیہ دستاویزات کی تلاش تھی جو ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد ساتھ لے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ"میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہاں کی حکومت میری پرائیویسی کی خلاف ورزی کرے گی۔ ایف بی آئی نے فلوریڈا میں میرے گھر پر چھاپہ مارا اور میرے ذاتی سامان کی تلاشی لی"۔ قابل ذکر ہے کہ ان دستاویزات کے معاملے نے دو سال قبل ملک میں بڑا ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا، جس میں ان پر صدارتی عہدہ چھوڑنے سے قبل وائٹ ہاؤس سے خفیہ کاغذات اور دستاویزات ساتھ لے جانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
Source: social media
ٹرمپ اور بائیڈن کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات: ’سیاست بہت مُشکل کام ہے‘
لندن میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا تعاقب، چاقو سے حملے کی دھمکی دی، گالیاں بھی دی گئیں
روسی صدر پیوٹن پر تنقید کرنے واالا شیف سربیا کے ہوٹل میں مردہ پایا گیا
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کیلئے نامزدگیوں نے ان کے حامیوں کو بھی پریشان کردیا
برازیل میں جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل دو دھماکے، ایک شخص ہلاک
غرب اردن کے اسرائیل سےالحاق کا حامی اسرائیل میں نیا امریکی سفیر مقرر
اسرائیلی فٹ بال تماشائیوں پر تشدد کرنے والوں کو ملک بدر کیا جائے : ہالینڈ کے رہنماکامطالبہ
امریکا میں نیا ریکارڈ؛ 50 میں سے 13 ریاستوں میں خاتون گورنرز منتخب
سعودی عرب کی اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کی نسل کشی کی مذمت
حمیمیم بیس سے دور رہیں، وہاں حزب اللہ کا کوئی ٹھکانہ نہیں: روس کا اسرائیل کو پیغام
سابق فوجی اور ٹی وی میزبان امریکا کے وزیر دفاع نامزد
خاتون اول ناراض ہیں، میلانیا نے وائٹ ہاؤس میں جل سے ملنے سے انکار کر دیا
بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کی کشتی کو نشانہ بنایا ہے : حوثی ترجمان