تل ابیب: فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اوفر کاسف کی رکنیت معطل کردی گئی۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسیٹ نے غزہ جنگ کے معاملے پر بائیں بازو سے تعلق رکنے والے رکن اوفر کاسف کو چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا۔ اوفر کاسف نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگانے سے متعلق جنوبی افریقی تحریک کی حمایت کی تھی جس پر انہیں یہ سزا سنائی گئی ہے۔ اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی نے متفقہ طور پر اوفر کو معطل کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ کمیٹی نے کہا کہ اوفر کئی مواقعوں پر فلسطینیوں کی حمایت کرچکے ہیں۔ اس سے قبل ایک ٹویٹ میں انہوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج سے لڑنے والے فلسطینیوں کو حریت پسند قرار دیا تھا۔ پھر انہوں نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف جنوبی افریقہ کی تحریک کی حمایت بھی کی۔ کاسف نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی حکمران فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی حمایت کررہے ہیں اور اسرائیلی فوج غزہ میں نسل کشی کررہی ہے۔ اخلاقیات کمیٹی کے مطابق، اوفر کے کنیسیٹ کے کسی اجلاس میں شرکت کرنے اور پارلیمنٹ سے خطاب کرنے پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ ان کی تنخواہ بھی دو ہفتوں کے لیے روک لی جائے گی۔
Source: social media
ٹرمپ اور بائیڈن کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات: ’سیاست بہت مُشکل کام ہے‘
لندن میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا تعاقب، چاقو سے حملے کی دھمکی دی، گالیاں بھی دی گئیں
روسی صدر پیوٹن پر تنقید کرنے واالا شیف سربیا کے ہوٹل میں مردہ پایا گیا
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کیلئے نامزدگیوں نے ان کے حامیوں کو بھی پریشان کردیا
برازیل میں جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل دو دھماکے، ایک شخص ہلاک
غرب اردن کے اسرائیل سےالحاق کا حامی اسرائیل میں نیا امریکی سفیر مقرر
اسرائیلی فٹ بال تماشائیوں پر تشدد کرنے والوں کو ملک بدر کیا جائے : ہالینڈ کے رہنماکامطالبہ
امریکا میں نیا ریکارڈ؛ 50 میں سے 13 ریاستوں میں خاتون گورنرز منتخب
سعودی عرب کی اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کی نسل کشی کی مذمت
حمیمیم بیس سے دور رہیں، وہاں حزب اللہ کا کوئی ٹھکانہ نہیں: روس کا اسرائیل کو پیغام
سابق فوجی اور ٹی وی میزبان امریکا کے وزیر دفاع نامزد
خاتون اول ناراض ہیں، میلانیا نے وائٹ ہاؤس میں جل سے ملنے سے انکار کر دیا
بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کی کشتی کو نشانہ بنایا ہے : حوثی ترجمان