روسی سفیر ایلبرٹ خورے نے فلسطین کی ایک آزاد ریاست بننے کی حمایت کردی۔ کراچی کونسل آن فارن ریلیشنس اور حکومت سندھ کے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں روسی سفیر ایلبرٹ خورے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایک سال سے کشیدگی جاری ہے، ہم اسرائیل فلسطین میں امن کے خواہاں ہیں ، وہ فلسطین کی ایک آزاد ریاست بننے کی حمایت کرتے ہیں جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ دوسری جانب روسی سفیر ایلبرٹ خورے نے کہا کہ روس پاکستان کی برکس میں شمولیت کی خواہش کی حمایت کرتا ہے، اور پاکستان یوکرین کے معاملے پر مغرب کے پریشر میں نہیں آیا۔ روسی سفیر نے پاکستان کو ایس سی ا وکے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک آزاد مالیاتی نظام کی حمایت کرتا ہے اور ایس سی او کی نیشنل کرنسیز میں ٹرانزیکشن کے روڈ میپ کی بھی حمایت کرتا ہے۔ ایلبرٹ خورے کے مطابق امریکی ویٹو نے یو این ایس سی کو مفلوج کردیا ہے، یو این ایس سی اپنے امن قائم کرنے کے مینڈیٹ کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے، یو این ایس سی میں 4 کراردادیں پاس ہوئیں مگر کسی میں بھی مکمل سیزفائر کی بات نہیں ہوئی، امریکا کے ریٹو کی وجہ سے یو این ایس سی مفلوج ہو کر رہہ گئی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین کراچی کونسل آن فارن ریلیشنس نادرہ پنجوانی نے کہا کہ امریکا کی اس خطے میں دلچسپی کی وجہ سے روس سے تعلقات پیچیدہ رہے پاکستان اور روس کے تعلقات 2010 سے بہتر ہونا شروع ہوئے مگر لوگوں سے لوگوں کے تعلقات میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
Source: social media
ٹرمپ اور بائیڈن کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات: ’سیاست بہت مُشکل کام ہے‘
لندن میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا تعاقب، چاقو سے حملے کی دھمکی دی، گالیاں بھی دی گئیں
روسی صدر پیوٹن پر تنقید کرنے واالا شیف سربیا کے ہوٹل میں مردہ پایا گیا
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کیلئے نامزدگیوں نے ان کے حامیوں کو بھی پریشان کردیا
برازیل میں جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل دو دھماکے، ایک شخص ہلاک
غرب اردن کے اسرائیل سےالحاق کا حامی اسرائیل میں نیا امریکی سفیر مقرر
اسرائیلی فٹ بال تماشائیوں پر تشدد کرنے والوں کو ملک بدر کیا جائے : ہالینڈ کے رہنماکامطالبہ
امریکا میں نیا ریکارڈ؛ 50 میں سے 13 ریاستوں میں خاتون گورنرز منتخب
سعودی عرب کی اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کی نسل کشی کی مذمت
حمیمیم بیس سے دور رہیں، وہاں حزب اللہ کا کوئی ٹھکانہ نہیں: روس کا اسرائیل کو پیغام
سابق فوجی اور ٹی وی میزبان امریکا کے وزیر دفاع نامزد
خاتون اول ناراض ہیں، میلانیا نے وائٹ ہاؤس میں جل سے ملنے سے انکار کر دیا
بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کی کشتی کو نشانہ بنایا ہے : حوثی ترجمان