International

سال نو کے جشن پر 15 امریکیوں کو کچلنے والا کون تھا؟ امریکی فوجی سے داعش جنگجو بننے کا سفر

سال نو کے جشن پر 15 امریکیوں کو کچلنے والا کون تھا؟ امریکی فوجی سے داعش جنگجو بننے کا سفر

امریکی شہر نیو اورلینزمیں پک اپ ٹرک سے راہگیروں کو کچلنے والے حملہ آور کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق تفتیش کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ حملہ آور شمس الدین جبار کے پک اپ سے داعش کا جھنڈا برآمد ہوا ہے۔ تفتیش کاروں نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ ہیوسٹن کا رہائشی 42 سالہ شمس الدین جبار ایک سابق امریکی فوجی بھی ہے۔ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے گاڑی سے امریکیوں کو کچلنے کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب پوری منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا۔ تفتیش کاروں نے بتایا کہ حملہ آور شمس الدین جبار کے موبائل سے ویڈیوز ملی ہیں جس میں وہ داعش میں شمولیت اختیار کرنے اور حملے کی تیاری کے بارے میں بتا رہا ہے۔ شمس الدین جبار کی گاڑی سے اسلحہ اور دھماکا خیز ڈیوائس بھی برآمد ہوا۔ یہ گاڑی کرایے پر لی گئی تھی اور پھر دوسرے مقام پر لے جاکر ڈیوائس نصب کی گئی۔ یاد رہے کہ شمس الدین جبار نامی حملہ آور نے سال نو کا جشن منانے والوں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں 15 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔ اس قبل کے گاڑی میں دھماکا خیز ڈیوائس استعمال کرتا پولیس نے حملہ آور شمس الدین جبار کو جوابی فائرنگ میں ہلاک کردیا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ حملہ آور نے بلٹ پروف جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور اپنے جسم کے دیگر حصوں کو زرہ سے ڈھکا ہوا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments