International

امریکہ نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی: پینٹاگون

امریکہ نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی: پینٹاگون

پینٹاگون کے مطابق محکمۂ خارجہ نے سعودی عرب کو 78.5 ملین ڈالر میں ہلکے وزن کے 20 تارپیڈو کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی۔ پینٹاگون نے کہا، "مجوزہ فروخت سعودی عرب کی آبدوز شکن جنگی صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہوئے موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔" پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے واشنگٹن کی جانب سے مملکت کے دفاع کے عزم کی بارہا تصدیق کی ہے اور شرقِ اوسط میں امن کو فروغ دینے کے لیے ریاض کے کام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ فوجی جرنیلوں نے گذشتہ ماہ شرقِ اوسط میں سلامتی اور استحکام کے خدشات کے بارے میں کال پر بات کی تھی۔ پینٹاگون نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل سی کیو براؤن اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو پرامن طریقے سے کم کرنے کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا۔ جوائنٹ سٹاف کے ترجمان جیریل ڈورسی نے دسمبر میں فون کال کے بعد کہا تھا، "دونوں جنرلوں نے امریکہ اور سعودی عرب کی افواج کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر بات کی جن میں صلاحیتوں میں اضافہ، فوجی تربیت اور مشقیں شامل ہیں۔ مزید وسیع طور پر انہوں نے علاقائی شراکت داروں کا ایک مضبوط اتحاد قائم کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا جو جارحیت کو روکنے اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ایک طاقتور محاذ پیش کرے۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments