امریکی شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک میں دھماکے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے مطابق ٹیسلا سائبر ٹرک کے مشتبہ ڈرائیور کی ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی دشمنی نہیں تھی، یہ معاملہ خودکشی کا ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق سائبر ٹرک میں مردہ پائے گئے شخص کی شناخت میتھیو کے نام سے ہوئی ہے جو ممکنہ طور پر پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر بیماری کا شکار تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر خاندانی مسائل یا ذہنی دباؤ ٹرک ڈرائیور کی بیماری کا سبب بنا۔ ایف بی آئی حکام نے مزید بتایا ہے کہ نیو اورلینز حملے کا سائبر ٹرک دھماکے سے کوئی تعلق نہیں۔ امریکی پولیس کے مطابق دھماکے سے قبل ٹرک ڈرائیور نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا تھا۔
Source: social media
غزہ میں دہشت گردی کے 100 اہداف کو نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی فوج
ممکنہ معاہدہ: حماس نے 34 یرغمالیوں کی اسرائیلی فہرست سے اتفاق کرلیا
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جلد مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے:میڈیا
شام: عبوری حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 400 فیصد بڑھا دیں
طالبان کا افغانستان میں پہلی مرتبہ گائیڈڈ میزائل فعال کرنے کا اعلان
امریکا میں شدید برفانی طوفان، 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ
حماس: ایک اور اسرائیلی قیدی فوجی کی ویڈیو جاری، 2025 میں یہ جاری کردہ پہلی ویڈیو ہے
غزہ میں دہشت گردی کے 100 اہداف کو نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی فوج
یوکرینی صدر کا روسی فوج کے بڑے جانی نقصان کا دعویٰ
نصف امریکہ طوفان کی لپیٹ میں، ’ایک دہائی میں سب سے زیادہ برفباری‘