ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے دریائے ہریرود پر تعمیر کیا جانے والا ڈیم پانی کے بہاؤ کو محدود کرے گا اور اس کی تعمیر سے دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پانی پر حق کے حوالے سے 900 کلومیٹر سے زیادہ مشترکہ سرحد رکھنے والے دونوں ممالک کے تعلقات طویل عرصے سے تناؤ کا شکار ہیں۔ تہران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاشدان ڈیم منصوبے کی وجہ سے ایران کی طرف آنے والے پانی کو غیر متناسب انداز میں روکنے پر شدید احتجاج اور تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ایرانی خدشات کو متعلقہ افغان حکام کے ساتھ رابطے میں اٹھایا گیا ہے۔ افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور عبدالغنی برادر نے گزشتہ ماہ ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ پاشدان منصوبہ مکمل ہونے کے قریب ہے اور پانی ذخیرہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ویڈیو کے مطابق صوبہ ہرات میں تعمیر کیا جانے والا ڈیم تقریباً 54 ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرے گا، اس سے 13 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی سیراب اور 2 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
Source: social media
غزہ میں دہشت گردی کے 100 اہداف کو نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی فوج
ممکنہ معاہدہ: حماس نے 34 یرغمالیوں کی اسرائیلی فہرست سے اتفاق کرلیا
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جلد مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے:میڈیا
شام: عبوری حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 400 فیصد بڑھا دیں
طالبان کا افغانستان میں پہلی مرتبہ گائیڈڈ میزائل فعال کرنے کا اعلان
امریکا میں شدید برفانی طوفان، 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ
حماس: ایک اور اسرائیلی قیدی فوجی کی ویڈیو جاری، 2025 میں یہ جاری کردہ پہلی ویڈیو ہے
غزہ میں دہشت گردی کے 100 اہداف کو نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی فوج
یوکرینی صدر کا روسی فوج کے بڑے جانی نقصان کا دعویٰ
نصف امریکہ طوفان کی لپیٹ میں، ’ایک دہائی میں سب سے زیادہ برفباری‘