International

امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ آٹھ ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ

امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ آٹھ ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ

بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو آٹھ بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت کے بارے میں امریکی کانگریس کو غیر رسمی طور پر مطلع کیا ہے جس میں لڑاکا طیاروں اور حملہ آور ہیلی کاپٹروں کے لیے گولہ بارود شامل ہے۔ ایگزیاس نے دو ذرائع کے حوالے سے اس بات کی اطلاع دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس معاہدے کو ایوان اور سینیٹ کی کمیٹیوں سے منظوری درکار ہوگی اور اس میں ڈرون جیسے خطرات سے دفاع کی غرض سے لڑاکا طیاروں کے لیے توپ خانے کے گولے اور ہوا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے تبصرہ کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔ ایگزیاس نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا، "صدر نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق اپنے شہریوں کا دفاع کرنے اور ایران اور اس کی پراکسی تنظیموں کی جارحیت کو روکنے کا حق حاصل ہے"۔ ایگزیاس کے مطابق پیکیج میں چھوٹے قطر کے بم اور وار ہیڈز بھی شامل ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کی 15 ماہ سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں۔ صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو عہدہ چھوڑنے والے ہیں جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ ان کی جگہ سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ حماس کے زیرِ انتظام علاقے کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی بربریت سے غزہ میں کم از کم 45,658 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments