حالیہ عرصے کے دوران بار بار اس بات کی تصدیق کے بعد کہ عراق شام کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ایک مرتبہ پھر اسی موقف کا اعادہ کیا ہے۔ انھوں نے ہفتے کے روز اپنے بیانات میں وضاحت کی کہ ان کی حکومت شام میں واقعات کے آغاز سے ہی اس بات کی خواہاں ہے کہ کسی فریق یا گروہ کا ساتھ نہ لیا جائے اور اپنی قسمت کا فیصلہ شامیوں پر چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے گزشتہ مہینوں کے دوران عراق کو جنگ کا میدان بننے سے روکا ہے۔ اس کی رپورٹ "آئی این اے" ایجنسی نے دی ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا ہے کہ خطہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے اہم پیش رفت کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ اس دوران خاص طورپر شام میں بڑی سیاسی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کہ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے شام میں ہونے والی تبدیلی کو عراق میں سیاسی نظام کی تبدیلی کی بات سے جوڑنے کی کوشش کی۔ یہ ایسی بات ہے جس پر بحث کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ شیاع السودانی نے کئی مہینوں پہلے متعدد مسلح دھڑوں کو پیغامات بھیجے تھے کہ وہ غزہ کی حمایت میں اسرائیل کے ساتھ ملک کو جنگ میں نہ گھسیٹیں۔ سابق صدر بشار الاسد کے زوال کے بعد اور احمد الشرع کی سربراہی میں ایک نئی انتظامیہ کی طرف سے شام کے معاملات سنبھالنے کے بعد بھی انہوں نے عراقی سرحدوں کی حفاظت کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
Source: Social Media
غزہ میں دہشت گردی کے 100 اہداف کو نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی فوج
ممکنہ معاہدہ: حماس نے 34 یرغمالیوں کی اسرائیلی فہرست سے اتفاق کرلیا
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جلد مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے:میڈیا
شام: عبوری حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 400 فیصد بڑھا دیں
طالبان کا افغانستان میں پہلی مرتبہ گائیڈڈ میزائل فعال کرنے کا اعلان
امریکا میں شدید برفانی طوفان، 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ
حماس: ایک اور اسرائیلی قیدی فوجی کی ویڈیو جاری، 2025 میں یہ جاری کردہ پہلی ویڈیو ہے
غزہ میں دہشت گردی کے 100 اہداف کو نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی فوج
یوکرینی صدر کا روسی فوج کے بڑے جانی نقصان کا دعویٰ
نصف امریکہ طوفان کی لپیٹ میں، ’ایک دہائی میں سب سے زیادہ برفباری‘