پاکستان آج یکم جنوری 2025 سے آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان رواں برس جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت بھی کرے گا۔ علاوہ ازیں پاکستان دولت اسلامیہ (داعش) اور القاعدہ جیسی تنظیموں پر پابندیاں عائد کرنے والی سلامتی کونسل کی کمیٹی میں بھی ایک نشست حاصل کرے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 182 نے پاکستان کو اگلے دو برس کے لیے سلامتی کونسل میں ایشیا بحرالکاہل کی دو نشستوں میں سے ایک کے لیے منتخب کیا تھا۔ پاکستان کو یہ اعزاز آٹھویں بار حاصل ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکن ممالک کو ویٹو پاور حاصل ہے۔ تاہم غیر مستقل رکن کی بھی اپنی ایک حیثیت ہوتی ہے کیوں کہ کونسل میں اتفاق رائے سے کام کیا جاتا ہے۔ پاکستان اپنی غیر مستقل رکنیت سے غزہ، افغانستان، شام، اور لبنان کی موجودہ صورت حال میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
Source: social Media
برطانیہ: درجہ حرارت منفی10 تک گرنے کی پیشگوئی، ایک فٹ سے زائد برف پڑنیکا امکان
سعودی عرب کا شام کے لیے زمینی امدادی پُل بھی شروع کرنے کا اعلان
امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ آٹھ ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ
ٹیسلا ٹرک دھماکا، خودکشی کرنیوالے ڈرائیور کی ٹرمپ سے دشمنی نہیں تھی: ایف بی آئی
ایران کا افغانستان سے ڈیم کی تعمیر پر شدید احتجاج
امریکہ نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی: پینٹاگون
ٹرمپ کی حلف برداری کےبعد اسرائیل کا غزہ کی امداد کم کرنے کا فیصلہ
چین: سبزی منڈی میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک،15 زخمی
غزہ میں امداد کا داخلہ، اسرائیل 10 میں سے 6 درخواستیں مسترد کر چکا ہے
استقامتی محاذ کے مجاہدوں کی زبردست کارروائی، اسرائیل کے 4 مرکاوا ٹینک تباہ