ترکیے کے مشہور گلاتا پل میں نئے سال پہلے ہزاروں افراد نے جمع ہو کر غزہ سے اظہار یک جہتی کیا اور اسرائیلی وحشیانہ مظالم کی مذمت کی۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حامی 300 سے زائد گروپس کا اتحاد نیشنل ول پلیٹ فارم کے زیراہتمام گلاتا پل پر جمع ترک شہری اپنا قومی پرچم اور فلسطین کا پرچم لہرا رہے تھے اور فری فلسطین کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے بیٹے بلال اردوان نے خطاب کیا اور غزہ کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے اسرائیل کی بدترین کارروائیوں کی مذمت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شام سے سابق صدر بشارالاسد کی بے دخلی کا بھی حوالہ دیا۔ بلال اردوان کا کہنا تھا کہ شام کے مسلمان پرعزم تھے اور تحمل کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں انہیں کامیابی ملی، شام کے بعد غزہ بھی جاری محاصرے سے جیت کر نکلے گا۔ رپورٹ کے مطابق احتجاج کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں افراد جمع ہیں جو گلاتا پل سے لے کر قریبی اضلاع ایمینونو اور سیرکیسی تک پھیلے ہوئے ہیں۔
Source: social Media
برطانیہ: درجہ حرارت منفی10 تک گرنے کی پیشگوئی، ایک فٹ سے زائد برف پڑنیکا امکان
سعودی عرب کا شام کے لیے زمینی امدادی پُل بھی شروع کرنے کا اعلان
امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ آٹھ ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ
ٹیسلا ٹرک دھماکا، خودکشی کرنیوالے ڈرائیور کی ٹرمپ سے دشمنی نہیں تھی: ایف بی آئی
ایران کا افغانستان سے ڈیم کی تعمیر پر شدید احتجاج
امریکہ نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی: پینٹاگون
ٹرمپ کی حلف برداری کےبعد اسرائیل کا غزہ کی امداد کم کرنے کا فیصلہ
چین: سبزی منڈی میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک،15 زخمی
غزہ میں امداد کا داخلہ، اسرائیل 10 میں سے 6 درخواستیں مسترد کر چکا ہے
استقامتی محاذ کے مجاہدوں کی زبردست کارروائی، اسرائیل کے 4 مرکاوا ٹینک تباہ