زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے جنوبی افریقی ریاست میں سزائے موت کو فوری طور پر ختم کرنے والے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس فیصلے کو ’خطے میں امید کی کرن قرار دیا ہے تاہم تنظیم کی جانب سے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ جس میں زمبابوے کی حکومت کا کہنا ہے کہ ’ہنگامی حالات کے دوران سزائے موت کو بحال کیا جا سکتا ہے۔‘ نانگاگوا کا یہ اقدام دسمبر کے اوائل میں زمبابوے کی پارلیمنٹ کی جانب سے سزائے موت کو ختم کرنے کے حق میں ووٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے۔ زمبابوے میں آخری بار 2005 میں پھانسی دی گئی تھی لیکن اس کی عدالتیں قتل جیسے سنگین جرائم میں سزائے موت سناتی رہیں۔ زمبابوے کے وزیر انصاف و قانون زیامبی زیامبی نے کہا کہ ’سزائے موت کا خاتمہ قانونی اصلاحات سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ انصاف اور انسانیت کی خدمت کی جانب حکومت کی کوششوں اور اُس کی سنجیدگی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ اقدام نہ صرف زمبابوے کے لیے ’بڑی اور اہم پیش رفت‘ ہے بلکہ ’اس انتہائی ظالمانہ، غیر انسانی اور ذلت آمیز سزا‘ کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں بھی ایک ’اہم سنگ میل‘ ہے۔‘ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق دنیا کے 113 ممالک جن میں افریقہ کے 24 ممالک بھی شامل ہیں نے سزائے موت کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ سنہ 2023 میں سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے پانچ ممالک چین، ایران، سعودی عرب، صومالیہ اور امریکہ تھے۔
Source: social media
برطانیہ: درجہ حرارت منفی10 تک گرنے کی پیشگوئی، ایک فٹ سے زائد برف پڑنیکا امکان
سعودی عرب کا شام کے لیے زمینی امدادی پُل بھی شروع کرنے کا اعلان
امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ آٹھ ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ
ٹیسلا ٹرک دھماکا، خودکشی کرنیوالے ڈرائیور کی ٹرمپ سے دشمنی نہیں تھی: ایف بی آئی
ایران کا افغانستان سے ڈیم کی تعمیر پر شدید احتجاج
امریکہ نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی: پینٹاگون
ٹرمپ کی حلف برداری کےبعد اسرائیل کا غزہ کی امداد کم کرنے کا فیصلہ
چین: سبزی منڈی میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک،15 زخمی
غزہ میں امداد کا داخلہ، اسرائیل 10 میں سے 6 درخواستیں مسترد کر چکا ہے
استقامتی محاذ کے مجاہدوں کی زبردست کارروائی، اسرائیل کے 4 مرکاوا ٹینک تباہ