International

نئے سال کا پہلا دن، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 17 فلسطینی جاں بحق

نئے سال کا پہلا دن، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 17 فلسطینی جاں بحق

غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے خونی حملے جاری ہیں جن میں مزید کئی فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری فلسطینی نیوز اینڈ انفارمیشن ایجنسی (وفا) نے اطلاع دی ہے کہ آج بدھ کو نئے سال کے پہلے روز غزہ کی پٹی کے وسطی اور شمالی علاقے بریج پناہ گزین کیمپ اور جبالیہ قصبے پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 17 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، لیکن عرب میڈیا کے لیے فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے قبل ازیں علاقے سے راکٹ فائر کرنے والے عسکریت پسندوں کے خلاف فوری کارروائی شروع کرنے سے قبل علاقہ فوری طور پرخالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ ترجمان نے رات کے وقت کہا کہ اسرائیلی فوج نے عبدالہادی صباح کو ہلاک کر دیا، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ حماس کا ایک جنگجو تھا۔ اس نے سات اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حماس کی قیادت میں حملے کے دوران کبوتز نیر اوز میں دراندازی کی کارروائی کی قیادت کی تھی۔ البریج کیمپ کو خالی کرنے کی ہدایات نے نقل مکانی کی ایک نئی لہر کو جنم دیا، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کتنے لوگ متاثر ہوئے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس کی کارروائیاں جو شمالی غزہ میں تقریباً تین ماہ سے جاری ہیں کا مقصد حماس کے عسکریت پسندوں کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی جو ہدایات دی ہیں ان کا مقصد انہیں نقصان سے دور رکھنا تھا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments