International

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور انکے معاون شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور انکے معاون شہید

جنوبی غزہ کے المواصی کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہو گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق المواصی کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے غزہ پولیس چیف محمود صلاح اور ان کے معاون حسان مصطفیٰ بھی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے محمود صلاح غزہ پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نےالمواصی کیمپ میں محمود صلاح کے خیمےکو نشانہ بنایا جس میں وہ اور ان کے معاون شہید ہو گئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments