امریکہ کے تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی تاریخ میں گھریلو ساختہ گولہ بارود کا سب سے بڑا ذخیرہ تحویل میں لیا ہے جس میں 150 گھریلو ساختہ بم شامل ہیں۔ ایف بی آئی نے ریاست ورجینیا میں ایک کھیت سے یہ گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں کہا ہے کہ ایجنسی کے ایجنٹس کو یہ گولہ بارود 17 دسمبر کو اُس وقت ملا جب وہ 36 سالہ بارڈ سپافورڈ نامی شخص کے گھر کی تلاشی لے رہے تھے۔ بارڈ سپافورڈ کے پڑوسی نے حکام کو اطلاع دی تھی کہ ان کا پڑوسی بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود جمع کر رہا ہے جس میں گھریلو ساختہ ہتھیار بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ شہری کی شکایت پر ایف بی آئی نے بارڈ سپافورڈ کے گھر کی تلاشی کے لیے پہنچی۔ بارڈ سپافورڈ کے پاس لگ بھگ 20 ایکڑ زرعی زمین ہے جہاں سے ایف آئی ایجنٹوں نے گولہ بارود برآمد کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا تھا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق بارڈ سپافورڈ کے کھیت سے برآمد ہونے والے 150 بم پائپوں کے ذریعے بنائے گئے ہیں۔ ان پائپ بموں پر انہوں نے ’مہلک‘ کا لیبل بھی لگایا ہوا تھا جب کہ ان میں سے بعض کو اس طرح ترتیب دیا گیا تھا کہ انہیں جسم پر پہنا جا سکتا تھا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے ایک جار میں انتہائی دھماکہ خیز مواد کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ رکھا ہوا تھا جس پر ’ہاتھ نہ لگائیں‘ کا لیبل لگایا گیا تھا۔ ان کے بقول زیادہ تر دھماکہ خیز مواد یا بم کسی حفاظتی اقدام کے بغیر رکھے گئے تھے۔ واضح رہے کہ بارڈ سپافورڈ کے خلاف 2023 کے آغاز میں تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔ البتہ ان کی گرفتاری گزشتہ ماہ عمل میں آئی۔ پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزم معاشرے کے لیے انتہائی خطرناک ہے اس لیے اسے حراست میں رکھا جائے۔
Source: social media
برطانیہ: درجہ حرارت منفی10 تک گرنے کی پیشگوئی، ایک فٹ سے زائد برف پڑنیکا امکان
سعودی عرب کا شام کے لیے زمینی امدادی پُل بھی شروع کرنے کا اعلان
امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ آٹھ ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ
ٹیسلا ٹرک دھماکا، خودکشی کرنیوالے ڈرائیور کی ٹرمپ سے دشمنی نہیں تھی: ایف بی آئی
ایران کا افغانستان سے ڈیم کی تعمیر پر شدید احتجاج
امریکہ نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی: پینٹاگون
ٹرمپ کی حلف برداری کےبعد اسرائیل کا غزہ کی امداد کم کرنے کا فیصلہ
چین: سبزی منڈی میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک،15 زخمی
غزہ میں امداد کا داخلہ، اسرائیل 10 میں سے 6 درخواستیں مسترد کر چکا ہے
استقامتی محاذ کے مجاہدوں کی زبردست کارروائی، اسرائیل کے 4 مرکاوا ٹینک تباہ