International

امریکہ میں دہشت گردانہ حملہ، دس ہلاک

امریکہ میں دہشت گردانہ حملہ، دس ہلاک

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے نیو اورلینز واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ نیو اورلینز میں لوگوں پر گاڑی چڑھانے کی بطور دہشت گرد واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایف بی آئی نے مزید کہا کہ نیو اورلینز میں حملہ آور ڈرائیور پولیس سے مقابلے میں مارا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ صبح سویرے امریکی ریاست لوسیانا کے شہر نیو اورلینز میں گاڑی لوگوں پر چڑھانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق واقعہ نیو ایئر ڈے کے موقع پر شہر کے ٹورسٹ ڈسٹرکٹ میں صبح سویرے پیش آیا۔ سٹی ڈیزاسٹر پریپئرڈنیس ایجسنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس واقعہ میں ایک گاڑی کینال اینڈ بوربرن اسٹریٹ پر موجود لوگوں پر چڑھ گئی۔ مزید بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ شہر کے فرنچ کوارٹر میں پیش آیا، بعدازاں ڈرائیور نے گاڑی سے اتر کر اسلحہ سے فائرنگ شروع کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ جائے واردات سے ملنے والی دھماکاخیز ڈیوائس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق ڈرائیور گاڑی کے ساتھ دو روز پہلے میکسیکو سے امریکا میں داخل ہوا تھا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments