سعودی عرب نے ملک میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں 6 ایرانی شہریوں کو سزائے موت دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق مجرمان کو دمام شہر میں سزائے موت دی گئی۔ وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مجرمان کو مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اور سپریم کورٹ نے اس سزا کو برقرار رکھا جس کے بعد ان کی سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد کردیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ سال 330 مجرمان کو سزائے موت دی گئی جن میں 100 سے زائد غیر ملکی بھی شامل تھے۔ سزائے موت دیے جانے والے افراد میں سے 150 سے زائد افراد کو غیر مہلک جرائم کے لیے پھانسی دی گئی، ان میں سے زیادہ تر افراد منشیات کی اسمگلنگ کے مجرم قرار دیے گئے تھے۔
Source: social Media
برطانیہ: درجہ حرارت منفی10 تک گرنے کی پیشگوئی، ایک فٹ سے زائد برف پڑنیکا امکان
سعودی عرب کا شام کے لیے زمینی امدادی پُل بھی شروع کرنے کا اعلان
امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ آٹھ ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ
ٹیسلا ٹرک دھماکا، خودکشی کرنیوالے ڈرائیور کی ٹرمپ سے دشمنی نہیں تھی: ایف بی آئی
ایران کا افغانستان سے ڈیم کی تعمیر پر شدید احتجاج
امریکہ نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی: پینٹاگون
ٹرمپ کی حلف برداری کےبعد اسرائیل کا غزہ کی امداد کم کرنے کا فیصلہ
چین: سبزی منڈی میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک،15 زخمی
غزہ میں امداد کا داخلہ، اسرائیل 10 میں سے 6 درخواستیں مسترد کر چکا ہے
استقامتی محاذ کے مجاہدوں کی زبردست کارروائی، اسرائیل کے 4 مرکاوا ٹینک تباہ