اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تھائی لینڈ کی پولیس نے اسرائیلی سیاحوں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے تھائی لینڈ میں موجود انٹیلیجنس کو پولیس سے تعاون کی ہدایات جاری کر دیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 اور اس کے تناظر میں شروع ہونے والی جنگی کارروائیوں کے پیش نظر ایران اور اس کے ایجنٹس دنیا بھر میں یہودی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فی الحال تھائی لینڈ میں مقیم یہودی اور اسرائیلی شہریوں کےلیے ٹریول ایڈوائزری میں کوئی رد بدل نہیں کیا گیا۔ تھائی لینڈ میں مقیم یہودیوں اور اسرائیلیوں کو محتاط رہنے اور مقامی سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
Source: social media
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنا 'نام' تبدیل کر لیا
نیتن یاہو حکومت کے سابق وزیردفاع نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور انکے معاون شہید
جنوبی کوریا طیارہ حادثہ: سربراہ جیجو ایئر کے ملک چھوڑنے پر پابندی
تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت: چین نے 10 امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں
ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں لڑنے سے انکارکردیا