International

خبردار کرنے کے بعد بیروت کے مضافاتی علاقے پر اسرائیلی بمباری

خبردار کرنے کے بعد بیروت کے مضافاتی علاقے پر اسرائیلی بمباری

جنگ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی اور امریکی کوششوں کے دوران بھی لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔ منگل کو اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں کے مکینوں کو انخلا کی تنبیہ کی اور پھر چار حملے کردیے۔ العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی بمباری انتباہ کے ایک گھنٹے کی گئی۔ بمباری میں حارۃ الحریک، الغبیری اور الحدث کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ الحدث کے علاقے پر حملہ جاری رہا۔ ممکنہ طور پر مشہور حارۃ الحریک کے محلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ العربیہ کے نمائندے نے نشاندہی کی ہے کہ بیروت کا مضافاتی علاقہ رات کے وقت مکینوں سے خالی ہوتا ہے لیکن دن کے وقت اس میں ہجوم ہوتا ہے۔ بے گھر لوگ سامان لینے کے لیے واپس لوٹ رہے ہوتے ہیں۔ آج کے حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہوگئی۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے اپنے ’’ ایکس‘‘ اکاؤنٹ پر نقشے اور تصاویر بھی شائع کیں اور دعویٰ کیا کہ حملے حزب اللہ کی تنصیبات اور مفادات کے قریب کیے گئے ہیں۔ لبنان کی قومی خبر ایجنسی کے مطابق یہ پیشرفت اس وقت ہوئی ہے جب الناقورہ، جبل اللبونہ اور علما الشعب کے مضافات میں صبح کے وقت اسرائیلی بحری جنگی جہازوں کی طرف سے توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments